جب مکہ مکرمہ کی سڑک پر دو بیل اندھادھند بھاگنے لگے

   

ریاض : مکہ مکرمہ کی ایک سڑک پردو بیلوں کے گاڑیوں کے درمیان بے خوف دوڑنے کے واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ دونوں بیلوں کو کاروں کے درمیان بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بیلوں کے گاڑیوں کے درمیان سڑک پرآنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور بیلوں کی وجہ سے النوریہ کالونی میں دکاندار بھی خوف زدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پرآنے والی ویڈیو پر صارفین کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے زور دیا ہیکہ بیلوں کے مالک سے بیلوں کو باندھنے میں لاپرواہی برتنے پر پوچھ تاچھ کی جانی چاہیے۔اس تناظر میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم “رحمت” ایسوسی ایشن فار اینیمل ویلفیئر کے ترجمان حمزہ الغامدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ “شہری حدود میں آوارہ مویشی سنگین حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔