جب میں چھوٹا تھا تو اسوقت بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو سے بڑا کھلاڑی کوئی نہیں تھا:سابق آل راونڈر عرفان پٹھان

   

جب میں چھوٹا تھا تو اسوقت بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو سے بڑا کھلاڑی کوئی نہیں تھا:سابق آل راونڈر عرفان پٹھان

 

نئی دہلی: 7اگست(سیاست نیوز) 

جب میں چھوٹا تھا تو اسوقت عالمی کرکٹ کپ 1983 کے فاتح کپتان کپل دیو سے بڑا کھلاڑی کوئی نہیں تھا، میں 1984 میں پیدا ہوا مجھے اپنے بچپن کی ایک تصویر یاد ہے جب کپل دیو لاڑدس کی گیلری میں کھڑے عالمی کپ کی ٹرافی اٹھا رہے تھے، یہ خیال ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان کے ہیں۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ میرے کیرئیر میں وسیم اکرم کی وجہ سے مجھے بہت مدد ملی ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کپل دیو سے بڑا کھلاڑی کوئی نہیں تھا، عرفان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کے کپتان تھے، مشکل سے مشکل میچ کو جتاتے تھے اور گیند کی اچھی سوئنگ کرتے تھے اگر بھارت میں کوئی آل راونڈر بننا چاہتا ہے تو اسکےلئے کپل سے بہتر کوئی نمونہ نہیں ہے، ہم جب چھوٹے تھے تو ہمیں لوگوں نے بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہرا ہوا میچ جتاۓ تھے۔ 

 

عرفان کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہیرو مضبوطی سے کھڑا رہے تو آپ اسوقت لڑیں جب سب لڑکھڑا گئے ہوں، آپ اپنی ٹیم کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائیں، میں کپل دیو کے کھیلے ہوۓ کچھ ہی مقابلے دیکھیں ہیں، اس کی وجہ یہ تھی کہ اس زمانے کچھ میچ ہی لائیو نشر کیے جاتے تھے اگر کیے بھی جاتے تھے تو ہر میچ ہمیں دیکھنے نہیں ملتا تھا اسلئے کہ ہمارے گھر میں ٹی وی نہیں تھا میچ دیکھنے کےلیے پڑوسی کے گھر جانا پڑتا تھا۔