جب کٹرینہ کیف نے امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا…

   

ممبئی: بالی و وڈانڈسٹری کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اداکارہ کٹرینہ کیف کے معصومانہ سوال نے سب کے سامنے لاجواب کردیا۔معروف اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دو دہائیوں سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ گیم شو کے میزبان ہیں اور اس شو میں کئی بالی ووڈ ستارے بطور مہمان آچکے ہیں۔ حال ہی میں شو کے سیزن 13 میں اداکار اکشے کمار اور کٹرینہ کیف نے بھی شرکت کی ہے۔گیم کا آغاز کرنے سے قبل میزبان امیتابھ بچن نے کٹرینہ کیف سے دریافت کیا کہ انہوں نے گیم جیتنے کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے گوگل سے تھوڑی سی ہسٹری (تاریخ) اور جغرافیہ سے متعلق کچھ پڑھا ہے۔۔اسی دوران کٹرینہ کیف نے گیم میں لائف لائن سے متعلق سوال کر کے میزبان امیتابھ بچن کو لاجواب کردیا۔ اداکارہ نے پوچھا کہ ’کیا یہ لائف لائن ہم ایک بار استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ہر سوال کے جواب کے لیے؟‘کٹرینہ کیف کے اس معصومانہ سوال پر امیتابھ بچن بالکل خاموش ہوگئے اور حیرانی میں اداکارہ کو دیکھنے لگے۔ دوسری جانب اکشے کمار کٹرینہ کے سوال پر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’سر یہ بہت دلچسپ سوال ہے اور ایسا سوال آپ کے شو میں کبھی کسی نے نہیں پوچھا ہوگا۔