ججس اور ایڈوکیٹس میں باہمی احترام ضروری چیف جسٹس تلنگانہ ہائیکورٹ کی تقریر

   


حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یو، بھویان نے ججس اور ایڈوکیٹس کے مابین باہمی احترام پر زور دیا اور کہاکہ یہ دو پہیے ہیں جن سے عدلیہ چلتی ہے۔ لا سوسائٹی اور سٹیزن کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ ججس کو خانگی اور عوامی زندگی میں سب کے لئے مثال بننا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ صحت مند سماج کے لئے ضروری ہے کہ عوام مذہبی نظریات اور ثقافتی اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کریں۔