ججس کے تقررات میں تلنگانہ کے وکلاء کو ترجیح دی جائے

   

چیف جسٹس آف انڈیا سے نمائندگی کرنے ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کا فیصلہ
حیدرآباد ۔16 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر اسوسی ایشن ایس سریندر ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جنرل باڈی اجلاس میں ایجنڈہ امور پر مباحث کے علاوہ متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئیں۔ جنرل باڈی اجلاس میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے ججس کے عہدہ پر ریاست سے تعلق رکھنے والے وکلاء سے ناانصافی کے سلسلہ میں چیف جسٹس آف انڈیا سے نمائندگی کا فیصلہ کیا گیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن کے وفد میں اسوسی ایشن کے سابق صدور شامل رہیں گے جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ججس کے تقررات میں ناانصافیوں سے واقف کرائیں گے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا سے درخواست کی جائے گی کہ ججس کے تقررات کے سلسلہ میں تلنگانہ کے حقیقی پریکٹیسنگ ایڈوکیٹس کے ناموں پر غور کیا جائے۔ سماجی انصاف کی تکمیل اور مختلف طبقات کو ججس کے عہدوں پر نمائندگی کو یقینی بنانے کی اپیل کی جائے گی۔ اسوسی ایشن کے اجلاس میں نائب صدر ڈی ایل پانڈو، سکریٹری پی شراون کمار گوڑ ، سکریٹری نرنجن ریڈی ، جوائنٹ سکریٹری شریمتی پی کرشنا کیرتنا اور ٹریزرر بی بالاجی کے علاوہ اسپورٹس اینڈ کلچرل سکریٹری وشنو وردھن جئے سوریا ، عاملہ کے ارکان جے کونڈا ریڈی ، شریمتی پی رکمنی ، شریمتی جی شلپا ، شریمتی کے بھارگوی ، جی اروند کمار ، رماوت نائک ، پی روی نے شرکت کی۔ بار کونسل کے ارکان اور نامور وکلاء نے اجلاس میں شرکت کی۔1/k/a/b