جدہ، ریاض اور مدینہ کے ایئرپورٹس پر فری سعودی ویزٹ ویزا کا آغاز

,

   

ریاض: جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ چار روز کے مفت عبوری ویزٹ ویزا کی سہولت پر عمل شروع ہوگیا۔ فضائی سفر کے ذریعہ آنے والے مسافروں نے ویزٹ ویزا سے فائدہ اٹھایا ہے۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تمام انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر اہل انسانی کیڈرز اور تکنیکی آلات کی مدد سے ویزٹ ویزا حاصل کرنے والے مسافروں کو الیکٹرانک طور پر خدمات فراہم کرنے کی اپنی تیاری کی تصدیق کردی۔ اس ویزا کی مدت 90 دن ہے اور اس ویزا پر سعودی عرب میں 4 دن تک رہا جا سکتا ہے۔
ویزا رکھنے والے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گھوم پھر سکتے اور مختلف تقریبات میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اس نئے پروگرام کے تحت مفت ویزا حاصل کرنے والے عمرہ کرنے کے لیے ’’نسک‘‘ ایپ پر درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ تاہم اس ویزا پر ڈرائیونگ کرنے یا حج کرنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔