ریاض:عرب میڈیا کے مطابق مکہ گورنریٹ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ سے کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ برقرار ہے ہے اور فلائٹس کی آمد و رفت میں کسی قسم کا تعطل نہیںآیا۔بیان کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر موسمی حالات کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر نہیں ہوا، کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں ہوئی۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ جدہ میں گرد و غبار کا طوفان جاری رہنے سے حدنگاہ انتہائی محدود ہو جائے گی اور گردآلود ہوائیں چلیں گی۔کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں پروازوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔