جدہ ایئرپورٹ پر پہلی بار لیڈیز پیرامیڈیکل ٹیم تعینات کی جائیگی

   

جدہ : ’مطارات جدہ‘ کمپنی نے جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے تاریخ میں پہلی بار لیڈیز پیرامیڈیکل ٹیم تعینات کرنے کا پروگرام تیار کر لیا۔اخبار 24 کے مطابق مذکورہ پروگرام کے تحت لیڈیز پیرامیڈیکل ٹیم ایئرپورٹ پر ایمرجنسی خدمات انجام دے گی۔ مطارات جدہ کمپنی نے اس مقصد کے لیے 90 روزہ ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین کورس مکمل کرنے پر ایئرپورٹ پر تعینات کر دی جائیں گی۔ یہ پروگرام سعودی ویژن 2030 سے لیا گیا ہے۔ٹریننگ پروگرام میں مطارات جدہ کمپنی کے ساتھ سعودی شہری ہوابازی کی اکیڈمی تعاون کرے گی۔ پیرامیڈیکل سٹاف کو ہوائی اڈوں پر زخمیوں کی منتقلی، پیشہ ورانہ خدمات، زخمیوں کو جائے وقوع سے نکالنے، ایئرپورٹ پر ایمرجنسی کارروائی وغیرہ سے متعارف کرایا جائے گا۔