جدہ۔ جدہ ہوائی اڈہ میں ٹرمنل کے اندر سے مسافرین کے لئے مذکورہ ٹرین سفر کی شروعات عمل میں لائی گئی ہے۔
مذکورہ ریل خدمات سے سفر کرنے والوں کو چیک ان علاقے سے انٹرنیشنل ٹروایل ائیریہ زون اور اسی طرح واپسی تک کے خدمات فراہم کئے جارہے ہیں۔ ان پٹرویوں کی لمبائی 1000میٹر تک کی ہے۔
دواسٹیشنوں کے درمیان سفر کا وقت
ٹرین ان دو اسٹیشنوں کے درمیان 85سکینڈس کا وقت لگائی گئی۔ مسافرین کے لئے زیادہ سے زیادہ انتظار کا وقت170سیکنڈس کا ہوگا۔
مذکورہ خدمات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورڈ(کے اے ائی اے) عصام نور نے کہاکہ ائیر کنڈیشن ٹرین ٹرین خدمات‘ ریڈیو اور انفارمیشن نظام‘ فائیر الارم نظم وغیر سے لیز ہے
ایمرجنسی راستہ
انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے خدمات چند ایک ہی انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر دستیاب ہیں۔ مسافرین کی حفاظت کے لئے ایمرجنسی راستہ بھی ٹرین میں نصب کیاگیاہے