جدید طریقہ کار پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ

   

عادل آباد میں کوویڈ۔19سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ: ضلع کلکٹر
عادل آباد۔/7 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جماعت مرکز نظام الدین دہلی کے اجتماع میں شرکت کرنے والے ضلع عادل آباد کے 73 افراد کے منجملہ 38 افراد کے خون کی جانچ کے نتائج برآمد ہوئے جس میں 10 افراد کو پازیٹیو کرونا ٹسٹ ہونے کے اشارے نمایاں پائے گئے۔ یہ اطلاع کل شام سوشیل میڈیا پر گشت کرنے پر عادل آباد میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا۔ خون کے نمونے جانچ کے بعد مثبت کوویڈ۔19 سے متاثرہ افراد خاندان میں بے چینی میں اضافہ محسوس کیا گیا۔ کورونا وائرس میں مبتلاء 10 افراد میں چھ افراد کا تعلق مستقر عادل آباد سے ہے جبکہ دیگر تین افراد نرڈی گنڈی کے اور ایک فرد اوٹنور ڈیویژن کے ہنساپور سے تعلق رکھتا ہے جنیں کل شام 108 سواریوں کے ذریعہ حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل روانہ کیا گیا اور ان کے افراد خاندان اور دوست احباب جن سے یہ ملاقاتیں کئے تھے انہیں کورنٹائن سنٹر میں طبی عملہ کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ گاندھی ہاسپٹل روانہ کردہ دس افراد میں دو افراد کی عمر 72 اور دو کی عمر 50 سال جبکہ دیگر 24،26،30،33، 35، 36 سال ہے ۔ ضلع عادل آباد میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے پیش نظر ضلع کلکٹر سری دیواسینا نے عادل آباد میں کرفیو کے اوقات میں اضافہ کرتے ہوئے 24گھنٹے کے منجملہ 21 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا۔ صرف تین گھنٹے صبح 10 بجے تا دوپہر ایک بجے تک خرید و فروخت کی غرض سے کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ مرکز نظام الدین اجتماع میں شرکت کرنے والے مزید 25 افراد کے خون کے نتائج حاصل ہونا ہے۔ کوویڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ کو محسوس کرتے ہوئے میناریٹیز بوائز ہاسٹل چانڈہ T میں 100 ستمبر، جیوتی باپھولے میں 120 بستر ، پری میٹرک ٹرائیل ویلفیر میں50 بستر اس طرح جملہ270 بستروں کے ذریعہ کورنٹائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ ایک اطلاع کے مطابق دہلی کے نظام الدین مرکز میں شرکت کرنے والے افراد کا سروے کرنے کی غرض سے آشاورکرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں جنہیں مستقر عادل آباد کے دو مقامات پر محلہ خورشید نگر ، محلہ چھوٹا تالاب میں متعلقہ افراد کی جانب سے بدسلوکی کرنے کا الزام عائد گیاگیا۔ اس ضمن میں آشا ورکرس نے ڈی ایم اینڈ ایچ او دفتر کے روبرو احتجاج منظم کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں سروے کا کام انجام دینے پر زور دیا۔ اسپیشل برانچ سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر سی ایچ سبا راؤ نے آشا ورکرس کی شکایت پر چھوٹے تالاب کے مسٹر الطاف حسین کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔ عادل آباد میں جان لیوا بیماری سے نجات دلانے کی غرض سے حکومت کی جانب سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جدید طریقہ سے مختلف مقامات پر کیا جارہا ہے۔