جرائم سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے بخوبی فرائض انجام دیں

   

میدک میں تہنیتی تقریب سے ضلع ایس پی روہنی پریہ درشنی کا خطاب

میدک /12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی میدک محترمہ روہتی پریہ درشنی عدالت میں برسر خدمت پبلک پراسکیوٹر جن کو حکومت تلنگانہ نے اپنے فرائض کو بحسن خوبی ادا کرتے ہوئے مجرمین کو کیفر کردار تک پہونچاکر متاثرین کے ساتھ انصاف کروانے پر عدالت میدک کے پبلک پراسکیوٹر مسٹر شیخ فضل احمد کی خوب ستائش کی ۔ اس ضمن میں ایس پی میدک پریہ درشنی نے اپنے دفتر میں شیخ فضل احمد کو تہنیت پیش کی ۔ اس طرح انہوں نے دیگر کورٹ ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین اور ایڈیشنل پی پی مسٹر پربھو دانم ، کورٹ لائننگ آفیسر مسٹر وٹھل ، ایس آئی کانسٹیبل ، مسرز کرشنا راؤ ، رویندر گوڑ ، ہنمنتو کو بھی بہترین خدمات پر شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ ضلع ایس پی نے کہا کہ جرائم سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے کورٹ پولیس ڈیوٹی انجام دینے والے اہلکار اپنے فرائض بحسن خوبی انجام دیںتاکہ ملزموں کو سخت سے سخت سزا مل سکے ۔ انہوں نے اہلکاران پولیس نے کہا کہ ایف آئی آرکے اندراج سے لے کر کیس کی مکمل تکمیل تک ضروری ثبوت دستاویزات اور گواہوں کے بیانات عدالت میں پیش کریں تاکہ عوام کو انصاف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں کام کرنے والے کورٹ آفیسروں کو چاہئے کہ وہ NBW غیر ضمانتی وارنٹ کو باقاعدگی سے انجام دیں اور مجرمروں کو سخت سزائیں دلانے کیلئے کام کریں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عدالت میں زیر التواء مقدمات ، وارنٹ ، سمن CCTNYS میں CYMS ( کورٹ مائٹو سسٹم ) میں ڈاٹا انٹری حاصل کریں ۔ اس پروگرام میں ڈی ایس پی میدک مسٹر سیدلو ، سرکل انسپکٹر مدھو ایس پی سرکل نوین بابو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔