جرائم و حادثات

   

آوٹر رنگ روڈ گھٹکیسر میں خوفناک
سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک دیگر دو زخمی
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آوٹر رنگ روڈ گھٹکیسر حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جو ایک کار میں سفر کر رہے تھے ۔اس حادثہ میں سامباریا اور سریش برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ سامباریا کا تعلق آندھراپردیش کے یلناڈو ضلع سے بتایا گیا ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضلع نظام آباد کے ورنی مقام پر اراضی کی خریداری کیلئے آیا تھا اور واپس ہو رہا تھا کار میں سامباریا کے ہمراہ سریش کے علاوہ دیگر دو افراد موجود تھے ۔ گاڑی آوٹررنگ روڈ سے گذر رہی تھی کہ گھٹکیسر حدود میں ایگزیٹ 9 کے قریب ایک لاری سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں دونوں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ع
ترقیاتی کاموں میں تاخیر
سڑک حادثہ کے بعد کشیدگی
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جواہر نگر علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ مقامی عوام نے ترقیاتی کاموں میں لاپروالی کا الزام لگاتے ہوئے دھرنا منظم کیا جو کشیدگی کا سبب بن گیا ۔ عوام نے مقامی دفتر پر توڑ پھوڑ مچائی ۔ اس حادثہ میں 55 سالہ امریندر سڑک پر موجود گڈے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق امریندر اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ گاڑی میں گڑھے میں گر گئی اور وہ ڈی سی ایم کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ امریندر سابقہ خاتون ایم پی ٹی سی رکن کا شوہر تھا ۔ جس کے سبب عوام اچانک برہم ہوگئے ۔ پولیس جواہر نگر نے اس سلسلہ میں مقدمہد رج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
میاں بیوی کا جھگڑا ، شوہر کی خودکشی
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میاں بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 27 سالہ جنید نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جنید پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ جنید اور نصرت نے اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ نصرت نے شادی سے قبل اپنا نام بدل کر نصرت رکھ لیا تھا ۔ ان دونوں کا ایک دیڑھ سالہ لڑکابھی ہے ۔ گذشتہ چند روز سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے اور گھر والوں نے بھی اپنی سمجھایا تھا ۔ کل رات بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اور رات دیر گئے جنید نے بیوی کی اوڑھنی سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع
موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے کم عمر سارقین گرفتار
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) مکانات کے قریب اور سڑک کنارے و شراب خانوں کے قریب سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے دو کم عمر سارقوں کو ٹاسک فورس کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 20 ہزار روپئے مالیتی چار موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے ان کم عمر سارقوں کی گرفتاری سے چار مقدمات کی یکسوئی کرلی ۔ جو انہوں نے نارسنگی میں تین اور لنگر حوض علاقہ میں ایک واردات کو انجام دیا تھا ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ ایسٹ زون پولیس نے لنگر حوض پولیس کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی میں انہیں گرفتار کرلیا ۔ دونوں کا تعلق نارسنگی سے بتایا گیا ہے ۔ جو آپس میں جگری دوست ہیں ۔ بری عادتوں کا شکار عیش پسندی زندگی گذارنے کیلئے انہو ںنے سرقہ کی وارداتوں کو انجام دیا تھا ۔ ع

آر ٹی سی ڈرائیور کو مارنے کے بعد شکایت سے
خوف زدہ آٹو ڈرائیور کی خودسوزی
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) آر ٹی سی ڈرائیور کو مارنے کے بعد شکایت سے خوف زدہ ایک آٹو ڈرائیور نے خودسوزی کرلی ۔ ضلع سنگاریڈی کے ہتنورہ پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ پٹیل وٹھل گوڑہ نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وٹھل گوڑ کا 17 ستمبر کے دن آر ٹی سی ڈرائیورسے جھگڑا ہوا ۔ جب وہ آٹو لیکر دولت آباد سے سنگاریڈی جارہا تھا ۔ گوڑ ملکاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ جھگڑے کے دوران گوڑ نے آر ٹی سی ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس نے پولیس میں شکایت کی دھمکی دیتے ہوئے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا ۔ وٹھل گوڑ نے ڈرائیور کا تعاقب کیا اور شکایت کی اطلاع پر خوف زدہ ہوگیا اور آٹو سے ڈیزل نکال کر خودسوزی کرلی ۔ جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
گولکنڈہ سلیم قتل کیس ، دو ملزمین گرفتار
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پولیس نے سلیم قتل کیس میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گولکنڈہ سید فیاض کے مطابق صادق اور راہل کو سلیم قتل کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مقتول قاتل افراد کا بہنوائی تھا ۔ بہن کو ہراساں کرنے اور پریشان کرنے کے الزام میں دونوں نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے اتوار کے دن سلیم پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسکا قتل کیا تھا ۔ یہ واردات جمالی کنٹہ علاقہ میں پیش آئی تھی ۔ سید فیاض نے بتایا کہ صادق اور راہل کی جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔ع

غیر قانونی شراب فروخت کرنے والا شخص گرفتار
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر میں غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس ذرائع کے مطابق پرانا پل پاردی واڑہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے ٹاسک فورس نے 55 سالہ این نتیش کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے میوہ فروش بتایا گیا ہے ۔ جو ایک بیلٹ شاپ چلا رہا تھا اور غیر قانونی طور پر شراب فروخت کر رہا تھا ۔ ٹاسک پولیس نے اس کے قبضہ سے 264 شراب کی بوتلیں جو مختلف برانڈس کی ہیں 57 لیٹر شراب کو ضبط کرلیا ۔ جس کی مالیت 48 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے گرفتار نتیش کو ضبط شدہ شراب کے ساتھ مزید کارروائی کیلئے کاماٹی پورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ ع
غیر قانونی حقہ سنٹر پر دھاوا ، 7 افراد گرفتار
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے 7 افراد بشمول حقہ سنٹر کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون اور بہادرپورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ’’ ڈاوئف کیفے اینڈ لانگ‘‘ پر دھاوا کیا ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 26 سالہ محمد عبدالمزمل ساکن تاڑبن کیفے کا ملک بتایا گیا ہے کہ علاقہ 18 سالہ محمد فرقان احمد منیجر ساکن کالاپتھر 41 سالہ محمد نذیر 25 سالہ سید ضمیر 20 سالہ سید سہیل 20 سالہ سید فضل اور 20 سالہ محمد مکرم کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 19 حقہ پاٹس حقہ فلیورس اور دیگر اشیاء جن کی مالیت 30 ہزار روپئے بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا ۔ ٹاسک فورس پولیس کے مطابق مزمل کے خلاف سابق میں بھی ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ٹاسک فورس نے ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار افراد کو بہادرپورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔ ع
گچی باؤلی میں اسٹور منیجر کی خودکشی
حیدرآباعد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک اسٹور منیجر نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ ترون جو گولی دوڈی علاقہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔ سداشو پیٹ علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ ترون پیشہ سے اسٹور منیجر تھا جو گذشتہ چند روز سے پریشان تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ کل روم کے دیگر ساتھی کام پر چلے گئے تھے اور ترون اکیلا تھا جس نے پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا ۔گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
چادرگھاٹ میں انجینئرنگ طالب علم کی خودکشی
حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) چادرگھاٹ کے علاقہ میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ شیخ داؤد جو اولڈ ملک پیٹ علاقہ کے ساکن شیخ عبود کا بیٹا تھا ۔ بھارت انجینئیرنگ کالج میں زیر تعلیم تھا ۔ شیخ داؤد میکانیکل انجینئیرنگ میں سال چہارم کا طالب تھا ۔ بیاک لاگ سے داؤد پریشان تھا ۔ جس نے گذشتہ دنوں سپلیمنٹری امتحان لکھا ۔ تاہم اس میں بھی ناکامی سے وہ شدید دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع

جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ع