جرائم کی روک تھام کیلئے اعلیٰ درجہ کی ٹکنالوجی کے استعمال پر زور

   

آندھراپردیش میں ورکشاپ، وزیرداخلہ انیتا اور کمشنر پولیس وجئے واڑہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کی ہوم منسٹر ونگلا پوڈی انیتا نے ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جرائم کی روک تھام کیلئے اعلیٰ درجہ کی ٹکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے وقت سے قانونی نظام کو کیس کو حل کرنے میں لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس کو معاشرہ میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیس سماج کا ایک اہم حصہ ہے۔ عوام کی حفاظت کی ذمہ داری پولیس پر ہیں اور پولیس عوام کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کریں۔ وجئے واڑہ پولیس کمشنر راجا شیکھر بابو نے کہا کہ جس طرح ہر گھر میں ٹی وی ہوتا ہے اسی طرح ہر گھر میں اگر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائے تو جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ شہر میں ٹریفک مسئلہ کو ختم کرنے کیلئے پولیس تعینات ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے اور ٹریفک جام سے روکنے کیلئے ڈرون کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ ایلائیٹ اینٹی نارکوٹکس گروپ برائے قانون نافذ کرنے والے (ایگل) کے ڈائرکٹر آر کے روی کرشنا نے ریاست میں گانجہ اور منشیات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پولیس کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہیکہ وہ منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس کی مدد کریں۔ ش