برلن ؍ پیرس ؍ لندن : جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان سے انخلا کے آپریشن کی مدت میں توسیع کر دے۔ طالبان کے ساتھ معاہدہ کے تحت امریکہ نے 31 اگست تک افغانستان سے انخلا کے عمل کو مکمل کرنا ہے تاہم یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران یورپی شہریوں اور ان مقامی مددگاروں کو افغانستان سے نکالنا ممکن نہیں۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے 30 ہزار سے زائد افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا ہے جبکہ کابل ایئر پورٹ پر لوگوں کا جم غفیر انتہائی پریشان کْن صورتحال ظاہر کر رہا ہے۔