برلن، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں پیر کو دیر رات کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ بواریہ کی صحت انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔بواریہ کی صحت انتظامیہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر شخص ا سٹارن برگ کا رہنے والا ہے ۔بواریہ ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی دفتر نے کہا کہ مریض کا علاج چل رہا ہے اور اس کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔متاثر شخص کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ریاست کی ہیلتھ افسر اور جرمنی کی اہم عوامی صحت ایجنسی۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ فی الحال بوایریہ کے لوگوں کے لئے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے خطرات کو کم مان رہے ہیں۔