برلن :جرمن وزارت داخلہ کی طرف سے ایسی تین تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں لبنانی شیعہ تحریک حزب اللہ کے پروجیکٹس کے لیے رقوم اکٹھا کرنے جیسے عمل میں شامل سمجھا جاتا ہے۔جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے تازہ ترین اعلان میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایسی تین تنظیموں پر پابندی لگا رہا ہے جن کے بارے میں معلوم ہے کہ انہوں نے جرمنی میں لبنانی شیعہ تحریک حزب اللہ کے پروجیکٹس کی مالی اعانت کے لیے رقوم اکٹھا کی ہیں۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ ام مائنز میں 2015 سے فعال تنظیم People 4 People اْن تنظیموں میں شامل ہے جن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ تنظیم انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی کاموں کے لیے ?2015 ئمیں جرمن شہر فرینکفرٹ میں قائم کی گئی تھی۔ اس سے جرمن اور لبنانی خاندان وابستہ ہیں۔دریں اثناء جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، لوئر سیکسنی، شلسوگ ہولشٹائن، ہیسے اور رائن لینڈ پلیٹینیٹ کے علاوہ شہر بریمن اور ہیمبرگ میں ان تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اور ان کے دفاتر کی تلاشی لی۔
