جرمنی میں حساس مقامات کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ

   

برلن ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن شہر ہاناؤ میں حقہ بارز پر حملے کے بعد ملک بھر میں سلامتی کے انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ خصوصی طور پر مساجد، ہوائی اڈوں اور ٹرین اسٹیشنوں جیسے حساس مقامات کے ارد گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

خلیفہ ہفترکی ترک فوج کے خلاف کارروائیوں کی دھمکی
طرابلس ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے جنگجو بااثر سردار خلیفہ ہفتر نے جینوا اجلاس میں جاری امن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ترک دستوں کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے’ آر آئی اے‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا اگر جنیوا مذاکرات لیبیا میں امن و سلامتی کا باعث نہیں بنتے، مطلب پرست فوجی وہاں واپس نہیں جاتے، جہاں سے انہیں لایا گیا ہے، تو مسلح فوج اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ترک عثمانیہ حملہ آورں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ جنیوا میں فریقین کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد بات چیت کا دوسرا دور جمعرات سے شروع ہوا ہے۔ ہفتر کو روسی پشت پناہی حاصل ہے۔