گزشتہ 3 ماہ میں مساجد پر حملے اور ہراسانی کے واقعات
برلن : جرمنی میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران مخالف مسلم واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق رواں سال کی دوسرے سہ ماہی میں 188 مخالف مسلم اور نسلی تعصب کے جرائم درج کئے گئے ہیں۔ اپریل اور جون کے دوران کم از کم 15 مساجد پر حملے کئے گئے اور سڑکوں اور عوامی مقامات پر درجنوں مسلمانوں پر حملہ کیا گیا۔ تشدد کے ذریعہ جسمانی اذیت دی گئی، زبانی ہراسانی کے واقعات بھی عام ہیں۔ ان حملوں میں 9 مسلمان زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہونے والے مخالف مسلم پرتشدد واقعات میں زیادہ تر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہوئے ہیں۔ 80 ملین سے زیادہ آبادی والا ملک جرمنی میں مغربی یوروپ، فرانس کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت پایا جاتا ہے۔