برلن : جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے مابین نئی وفاقی مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ جرمنی میں گزشتہ کئی برسوں سے کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کو قومی الیکشن میں واضح پارلیمانی اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے بننے والے کئی وفاقی حکومتیں مخلوط حکومتیں تھیں۔ چانسلر انجیلا مرکل کی قیادت میں اب تک کام کرنے والی حکومت بھی ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) پر مشتمل ایک مخلوط حکومت ہی ہے، جس میں قدامت پسندوں کی سی ڈی یو کی ہم خیال اور صوبے باویریا کی جماعت سی ایس یو بھی شامل ہے۔