برلن :وبائی امراض سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے بین الاقوامی انتباہی مرکز کا افتتاح بہت جلد جرمن دارالحکومت برلن میں کیا جائے گا۔ اس مرکز میں دنیا بھر میں جاری ریسرچ کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے اور ان کا تجزیہ کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا میں مشتبہ وبائی امراض سے متعلق تصاویر، ا?بادی میں ہونے والی تبدیلیوں، جانوروں میں پائی جانے والی بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کے نتائج کی معلومات شامل ہوں گی۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے وبائی امراض کی بروقت پیش گوئی بھی کی جا سکے گی۔