جرمنی میں کورونا جانچ مراکز کی سخت نگرانی

   

Ferty9 Clinic

برلن : وفاقی جرمن وزیر صحت ڑینس اشپاہن کے مطابق کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے مراکز کی سخت تر نگرانی کی ضرورت ہے۔ جرمن ٹیلی وڑن پر اپنے ایک بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنے والے نجی مراکز کا اضافی کنٹرول اشد ضروری ہے۔ اشپاہن کا کہنا تھا کہ وہ برلن میں بیٹھ کر ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ مراکز کی نگرانی نہیں کر سکتے۔ ایسا کرنا صرف مقامی محکمہ صحت کی سطح پر ہی ممکن ہے۔ جرمن وزیر صحت اس بارے میں آج پیر کو تمام صوبائی وزرائے صحت سے بات چیت بھی کرنے والے ہیں۔