برلن : یورپ میں ایک مرتبہ پھر عالمی وبا کورونا وائرس نے سر اٹھایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے یورپ کے دوسرے بڑے ملک جرمنی میں حالیہ چند روزکے دوران کورونا سے روزانہ اموات 50 سے130 تک جاپہنچی ہیں۔ملک میں بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر جرمنی کے وزیر صحت نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔