جرمنی: نصف ٹریلین یورو کا تاریخی فنڈ، پارلیمانی منظوری مکمل

   

برلن : جرمن ایوان بالا نے ایک ایسے بڑے اخراجاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دفاع، انفرا سٹرکچر اور کلائمیٹ پروٹیکشن پر اربوں یورو خرچ کیے جا سکیں گے۔ اس پیش رفت کو فریڈرش میرس کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جرمن ایوان بالا ‘بنڈس راٹ‘ نے جمعہ کے دن ایک تاریخی فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جرمنیمیں دفاع، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے 500 بلین یورو مختص کیے جائیں گے۔ جرمنی کے تمام 16 صوبوں کی نمائندگی کرنے والے بنڈس راٹ سے اس فنڈ کی منظوری کو جرمنی کی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی ہفتہ پیر کے دن جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں ‘بْنڈس ٹاگ‘ نے اس فنڈ کی منظوری کا قانون منظور کیا تھا۔ یہ پیش رفت آئین میں ایک تاریخی ترمیم کے تحت ممکن ہوئی ہے۔ اس آئینی ترمیم کی بدولت حکومتی اخراجات کو غیر معمولی حد تک بڑھانے کی اجازت ملے گی۔