جرمنی نے فضائی آلودگی سے متعلق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی، یورپی عدالت کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

بروسلز : یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت کے ایک فیصلے کے مطابق جرمنی نے فضائی آلودگی سے متعلق قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی۔ جمعرات کو برسلز میں اس یورپی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں جرمنی کو خبردار کیا کہ اگر حکومت نے بڑے جرمن شہروں میں فضائی آلودگی کو کم اور آب و ہوا کے معیار کو بہتر نا بنایا، تو برلن حکومت کو سزا کے طور پر جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ عدالت کے مطابق جرمنی نے 2010ء سے لے کر 2016ء نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج سے متعلق یورپی یونین کی طے شدہ سالانہ حدود کی خلاف ورزی کی۔