جرمنی کی ایک سیاسی پارٹی کے دفتر کے باہر دھماکہ

   

برلن۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کی دائیں بازو کی جماعت کے دفتر کے باہر ہوئے دھماکہ میں عمارت کی کئی کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچا جس کی ہر جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔ دریں اثناء پولیس نے خبررساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ جمعرات کی شام کو سیکزوئی اسٹیٹ کے ڈوئبلن میں واقع پارٹی کے دفتر کے باہر نامعلوم مادہ کے دھماکہ سے پھٹ پڑنے سے ہرطرف افراتفری مچ گئی۔ کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ سیکزوئی کے ڈپٹی گورنر مارٹن ڈولیگ نے اس دھماکہ کی مذمت کی اور کہا کہ جس نے بھی اور جس مقصد سے بھی یہ دھماکہ کیا ہے وہ ملک کی جمہوریت پر راست حملہ ہے۔ فی الحال دھماکہ کی وجوہات کا پتہ لگانے تحقیقات کی جارہی ہے۔