برلن : جرمنی کی مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے ساتھ سی ڈی یو اور اس کی ہم خیال جماعت سی ایس یو نے فوجی اخراجات میں 100 بلین یورو کے اضافہ پر اتفاق کر لیا ہے۔ برلن میں بات چیت کے بعد دونوں فریقوں نے مسلح افواج کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دی۔ جرمن چانسلر اولاف شولس نے بھی اس خصوصی فنڈ کو جرمنی اور یورپ کی سلامتی کے لیے ایک بہت بڑا قدم قرار دیا ہے۔ جرمن مسلح افواج میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہوئی۔