جرمنی کی روزگار منڈی کو سالانہ چار لاکھ تارکین وطن درکار

   

برلن : جرمنی کی وفاقی ایجنسی برائے روزگار بورڈ کے چیئرمین ڈیٹلیف شیلے نے برلن حکومت سے ایک فوری اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کی ایک واضح بڑی تعداد کو ملک میں لانے کا فوری بندوبست کرنا ہو گا۔جرمن روزنامہ ”زؤئڈ ڈوئیچے سائٹْنگ‘‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جرمنی کی ایجنسی برائے روزگار کے چیئرمین ڈیٹلیف شیلے کا کہنا تھا، ”جرمنی میں کارکنوں کی شدید کمی پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ جرمنی کی آبادیاتی صورتحال کے سبب رواں برس مخصوص پیشہ ورانہ عمر کے افراد کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ کمی آئی ہے اور آئندہ برس اس میں مزید ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئے گی۔‘‘’دس برس بعد جرمنی میں ساٹھ لاکھ ہنر مند درکار ہوں گے‘ شیلے کا ماننا ہے کہ جرمنی کے لیے اس مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ یہاں غیر ہنر مند کارکنوں کی تربیت کا انتظام کیا جائے۔ اس سلسلے میں غیر رضاکارانہ طور پر پارٹ ٹائم یعنی ‘ جز وقتی‘ اور زیادہ گھنٹوں تک کام کرنے والی خواتین کو تربیت دی جائے۔سب سے بڑھ کر غیر ملکی تارکین وطن کو جرمنی لانے اور جرمن روزگار کی منڈی میں افراد قوت کی کمی کو پورا کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔