حیدرآباد۔/16نومبر، ( سیاست نیوز) چینائی میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کی نئی کونسلیٹ جنرل ہز ایکسلینسی مائیکلا کوچلر نے آج گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے راج بھون میں ملاقات کی۔ کونسل جنرل کے تحت ٹاملناڈو، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے سفارتی اُمور ہیں۔ خیرسگالی ملاقات کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کیلئے جرمنی کی اعزازی کونسل جنرل انیتا دیسائی، حیدرآباد کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا اور دوسرے موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے استحکام پر بات چیت کی گئی۔ر