جرمنی کے سفیر کی لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی سے ملاقات

   

پڈوچری۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے سفیر متعینہ ہندوستان والٹر جے لنڈر نے آج لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کے دفتر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ اس وقت جرمن قونصل جنرل برائے ہند (چینائی) کارین کرسٹینا ماریا بھی تھیں۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق جرمنی کے سفیر نے کرن بیدی کے ساتھ متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پڈوچری کی انفرادیت کی ستائش کی اور مرکز کے تحت اس علاقہ کا دوبارہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔