جرمن سیاستدانوں کے شخصی ڈیٹا کا سرقہ، ٹوئٹر پر پوسٹنگ

   

برلن۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک جرمن براڈکاسٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمن کے سینکڑوں سیاستدانوں کے ڈیٹا اور دستاویزات کو ہیک کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا۔ پبلک براڈ کاسٹر آر بی پی نے جمعہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ہیکنگ کے اس واقعہ سے تمام سیاسی پارٹیاں متاثر ہوئی ہیں۔ ڈیٹا کو کرسمس سے قبل مرحلہ وار طورپر ہیک کرتے ہوئے مرحلہ وار طور پر ہی پوسٹ کیا گیا تھا جن میں سیاستدانوں کی شخصی معلومات جیسے سیل فون نمبر رہائشی پتے، پارٹی کی داخلی مواصلات اور بعض معاملات میں بلز اور کریڈٹ کارڈ تفصیلات بھی ہیک کی گئی ہیں۔ البتہ کسی بھی دستاویز کو سیاسی طور پر حساس قرار نہیں دیا گیا ہے۔ اب تک اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ڈیٹا کو ہیک کرنے کے پس پشت کسی کی سازش ہے؟!