برلن ۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس پانچ ممالک کے چار روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ہائیکو ماس اس دورے کے دوران پاکستان سمیت ان ممالک جائیں گے جو افغانستان میں پھنسے افراد کو وہاں سے نکالنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ وہ سب سے پہلے آج ترکی پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ ازبکستان، پاکستان اور تاجکستان جائیں گے جو افغانستان کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ اس کے علاوہ وہ قطر بھی جائیں گے۔ قطر نے طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جرمنی نے تین روز قبل ہی افغانستان میں پھنسے افراد کو نکالنے کا اپنا مشن ختم کیا ہے جس دوران 5,347 افراد کو وہاں سے نکالا گیا۔