برلن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے برلن میں آج لیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر سے ملاقات کی اور لیبیا میں دیرپا جنگ بندی کو یقینی بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حفتر کی افواج کو انتظامیہ کی بھرپورحمایت حاصل ہے جس کا لیبیا کے مشرقی اور جنوبی حصوں پر کنٹرول ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کی حمایت والی کمزور حکومت تریپولی قابض ہے اور اس کا کنٹرول دارالحکومت کے بشمول مغربی علاقوں تک محدود ہے۔ حفتر کی افواج نے تریپولی پر قبضہ کیلئے اپریل 2019ء میں حملہ کیا تھا لیکن وہ ناکام رہا۔ لیبیا کے حریف فوجی عہدیداروں کا گذشتہ ماہ جنیوا میں اجلاس ہوا تھا جس میں اقوام متحدہ نے جنگ بندی معاہدہ کے مسودہ کی تیاری سے اتفاق کیا تھا۔