کریم نگر۔/24 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں برسر خدمت ورکنگ جرنلسٹوں کو رہائشی مکانات کے لئے جگہ کی فراہمی کیلئے ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو ) کریم نگر ضلع شاخ کی جانب سے چہارشنبہ کو وزیر طب و صحت ایٹالہ راجندر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی گئی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ہر صحافی کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں اپنی جانب سے میں پورا تعاون دو ںگا۔ اس کے ساتھ جرنلسٹوں کو درپیش مسائل ایکریڈیشن ، ہیلت کارڈ، گھروں کے لئے جگہ ، بیڈ رومس ، ترقیاتی حادثاتی فنڈز کی اجرائی وغیرہ کے بارے بھی وزیر کے علم میں لایا گیا۔ وزیر سے ملاقات کرنے والوں میں آئی جے یو ریاستی صدر نگنوری شیکھر، نائب صدر ٹی کرناکر ، ضلع صدر جی سرینواس، جنرل سکریٹری جانم ماروتی سوامی، ریاستی رکن عاملہ ایرا مدھوکر ریڈی ، وجئے نرسمہا راو، نرسنگ راجو، مہیندرا چاری ، شرت راؤ، سندی، جی راجامڈی شامل ہیں۔
