جرنلسٹ پر دست درازی کی کوشش

   

٭ چنڈی گڑھ میں ایک 45 سالہ جرنلسٹ نے نامعلوم شخص سے لڑائی کی جس نے پنجاب یونیورسٹی کے بوٹانیکل گارڈن میں اس سے دست درازی کی کوشش کی۔ وہ صبح چہل قدمی کررہی تھی کہ جنسی تسکین کیلئے جنونی شخص نے اسے دبوچنے کی کوشش کی۔ اس نے مدد کیلئے چلایااور گیٹ کی طرف بھاگنے لگی۔ خاطی شخص فرار ہوگیا۔
ناصر جمشید کو رشوت کا الزام قبول
٭ سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے T20 میچ میں اسپاٹ فکسنگ کیلئے دیگر کھلاڑیوں کو رشوت دینے کی سازش رچانے کا الزام برطانوی عدالت میں قبول کرلیا ہے۔