ظہیرآباد ۔15 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی نائب صدر ایم اے قادر فیصل کی ہدایت پر محمد منہاج پریس کلب صدر ظہیرآباد کی قیادت میں سریش کمار شیٹکر ایم پی ظہیرآباد رکن اسمبلی کے مانک راؤ، کانگریس پارٹی انچارج اے چندر شیکھر راؤ اور میونسپل کمشنر سبھاش راؤ کو علیحدہ علیحدہ طور پر ایک میمورینڈم حوالے کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ظہیرآباد شہر کے پستاپور میں واقع جرنلسٹ کالونی میں بارش کے دوران ڈرین اور سی سی روڈ نا ہونے سے جرنلسٹ کالونی کے ساکنان کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے ایک کلومیٹر پرسی سی روڈ اور ڈرین کی تعمیر کی جائے۔ ایم پی ، ایم ایل اے ظہیرآباد نے یادداشت کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اس خصوص میں درکار اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر سدناپٹیل محمد منہاج صدر ٹی یو ڈبلیو جئے ظہیرآباد سرینواس ریڈی، ستہ نارائن یڈی،بسواراج،راجیش،اعجاز پاشاہ علاوہ دیگر شامل تھے۔