بالی : صدر رجب طیب اردغان نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں جی۔ 20 سمٹ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی۔جناب ایردوان نے بالی میں اپنے روابط کے دائرہ کار میں اولین طور پر اپرووا کیمپنسکی میں منعقدہ سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے صدر ایردوان سے مصافحہ کرتے ہوئے ایک یادگاری تصویر اتروائی۔سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد سربراہان نے فوڈ اینڈ انرجی سیکیورٹی نشست کا آغاز کیا۔صدر اردغان نے کمرہ اجلاس میں بعض سربراہان سے مختصراً گفتگو کی۔ بعد ازاں اجلاس کے دائرہ کار میں دو طرفہ مذاکرات کرنے والے جناب اردغان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بند کمرے میں مذاکرات کئے۔صدارتی محکمہ اطلاعات کی جا نب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ملاقات میں باہمی تجارت و سیکیورٹی کے معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات زیر غور آئے ہیں۔امریکی صدر بائیڈن نے اس دوران استنبول کے بم حملے میں اموات پر اظہارِ تعزیت کیا۔علاقائی معاملات کا بھی جائزہ لئے جانے والی اس ملاقات میں بائیڈن نے روس اور یوکیرین کے درمیان اناج راہداری بحران کے حل اور ترسیلات کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر صدر اردغان کا شکریہ ادا کیا۔