جزیرہ پیسیفک پر پھنسے ہوئے ملاحوں نے ایس او ایس لکھ کر خود کو بچایا

   

٭ تین ایسے ملاح جو ایک پیسیفک جزیرہ پر پھنس گئے تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ جزیرہ پر موجود ریت پر انہوں نے اپنی انگلیوں سے جلی حروف میں ایس او ایس تحریر کیا۔ ساحل سمندر پر لکھے گئے اس پیغام کو آسٹریلیائی اور امریکی طیاروں نے دیکھ لیا۔ تینوں ملاح مذکورہ جزیرہ پر تین روز سے پھنسے ہوئے تھے، کیونکہ جس کشتی میں وہ سفر کررہے تھے، اس کا ایندھن ختم ہوگیا تھا اور ستم ظریفی یہ ہوئی کہ وہ ہچکولے کھاتی ہوئی سمندر میں کہیں دُور کھو گئی۔ ایک آسٹریلیائی ہیلی کاپٹر نے ملاحوں کو غذا فراہم کی اور یہ بھی معلوم کیا کہ وہ زخمی ہیں یا نہیں۔