حیدرآباد ۔ 10 جولائی (سیاست نیوز) جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ایک خاتون آرگنائزر کے خلاف رچہ کنڈہ پولیس نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ہے۔ کمشنر پولیس نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے۔ بتایا جاتا ہیکہ 45 سالہ مدھورادھا کے خلاف پولیس نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ مدھورادھا نے ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا اور فیشن ڈیزائننگ کی آڑ میں خواتین و لڑکیوں کو طلب کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کا کاروبا چلارہی تھی۔ سرورنگر پولیس نے 27 جون کو کی گئی کارروائی میں اس خاتون آرگنائزر کو ایک گراہک کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا اور اس کے چنگل سے ایک لڑکی کو آزاد کروایا تھا۔ اس خاتون کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے کمشنر پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔
