جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب، آرگنائزر اور ساتھی گرفتار

   

حیدرآباد 20 فروری (سیاست نیوز) گڈی ملکاپور پولیس نے ریتی باؤلی علاقہ میں چلائے جارہے ایک جسم فروشی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور تنزانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون آرگنائزر اور اس کے ہم وطن ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس کارروائی سے دو لڑکیوں کو بھی اس جسم فروشی کے ریاکٹ سے آزاد کروایا۔ پولیس گڈی ملکاپور کے مطابق 24 سالہ مائیو ذکیہ اور 33 سالہ جان پال کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دونوں کا تعلق تنزانیہ سے ہے۔ ذکیہ ویزٹ اور پال اسٹوڈنٹ ویزا پر بھارت آئے تھے جو حیدرآباد میں زندگی بسر کررہے تھے۔ ذکیہ نے اپنے ہم وطن ساتھی جان پال کے ساتھ جسم فروشی کا کاروبار شروع کیا اور لڑکیوں کو طلب کرتے ہوئے جسم فروشی کروارہے تھے۔ پولیس نے اس ٹھکانے کا پردہ فاش کردیا۔ ع