جسم پر 85 چمچوں کا توازن ، حیران کن

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : انسانی جسم پر دھاتی اشیاء کا توازن کرنا ناممکن ہے مگر قدرت کسی کو کوئی بھی کرشماتی قوت عطا کرسکتا ہے ۔ ایران کا ایک شہری ایک نہیں 10 نہیں پورے 85 چمچوں کا اپنے جسم پر توازن کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے ۔ جس کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ کاراج علاقہ میں رہنے والے ابوالغازی صابر مختاری نامی شخص نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ جس کو ’ مقناطیسی انسان ‘ بھی قرار دیا جارہا ہے ۔ ساری دنیا میں سب سے زیادہ اپنے جسم پر چمچوں کا توازن برقرار رکھنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین نے مختاری کو ایک توصیف نامہ بھی پیش کیا ہے جب اس سلسلے میں ابوالغازی صابر مختار سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہے جس کی بنیاد پر ہی وہ یہ سب کر پارہا ہے ۔ جب بھی وہ کوشش کرتا ہے ان کی جسم میں ایک نئی قوت پیدا ہوتی ہے ۔ جو ٹیبل اسپونس کو بیالنیس کرنے میں مدد کرتی ہے اور انہیں دوسروں سے علحدہ ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔۔ ن