جسم کی بڑی آنت کے ذریعہ سونے کی اسمگلنگ کا انوکھا حربہ

   

حیدرآباد ایرپورٹ پر دو مسافر کے قبضہ سے 1.87 کروڑ روپئے مالیتی سونا ضبط
حیدرآباد : /22 جولائی (سیاست نیوز) سونے کی اسمگنگ کے مختلف حربے استعمال کرنا تو عام بات تصور کی جاتی ہے لیکن کل رات حیدرآباد ایرپورٹ پر کسٹمس حکام نے ایک مسافر کو روک لیا جو اپنے جسم کی بڑی آنت میں سونا اسمگلنگ کررہا تھا ۔ کل رات دوبئی سے حیدرآباد پہونچنے والے دو مسافرین کو کسٹمس حکام نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ 87 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا ۔ یہ دو علحدہ واقعات میں کسٹمس حکام نے تقریباً 4 کیلو گرام سونا ضبط کرلیا ۔ ایک شہری اپنی پتلون اور انڈر ویئر میں چھپاکر سونا منتقل کررہا تھا جبکہ دوسرے نے اپنے جسم کی بڑی آنت میں سونا بھرلیا اور حیدرآباد پہونچا کسٹمس حکام کے مطابق کل رات /21 جولائی کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد پہونچنے والی فلائٹ نمبر EK-526 جو دوبئی سے پرواز کرتے ہوئے حیدرآباد پہونچی تھی اس فلائٹ میں سوار مسافرین کی تلاش لی گئی اور ایسے مسافرین کو روکا گیا جس پر کسٹمس حکام کو شبہ تھا ۔ کسٹمس حکام کی طویل تلاشی کے بعد ایک شہری کے جسم کی بڑی آنت سے سونا ضبط کیا گیا جبکہ ایک شہری اپنی پائنٹ اور انڈرویئر میں چھپاکر سونا منتقل کررہا تھا ۔ ان مسافرین کے قبضہ سے حکام نے کل 3.591 گرام سونا ضبط کیا جس کی مالیت کسٹمس حکام نے ایک کروڑ 87 لاکھ روپئے بتائی ۔ ع