جسٹس رمنا کل وجئے واڑہ میں کورٹ کامپلکس کا افتتاح کرینگے

   

حیدرآباد، 18/اگست (یواین آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اے پی کے وجئے واڑہ میں نوتعمیر شدہ کورٹ کامپلکس کا 20اگست کوافتتاح انجام دیں گے ۔اس تقریب میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی، اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پرشانت کمار مشرا اوردیگر ججس شرکت کریں گے ۔اس نوتعمیر شدہ کامپلکس میں 6فلورس کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔بقیہ فلورس کا کام جلد مکمل کرلیاجائے گا۔نئے کورٹ کامپلکس میں 29عدالتیں کام کریں گی۔اس کامپلکس کی تعمیر پر100کروڑ روپئے صرف کئے گئے ہیں۔