جسٹس شرد اروند بوبڈے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ موجودہ سی جے آئی کی 17نومبر کو سبکدوشی

,

   

نئی دہلی: جسٹس شرد اروند بوبڈے ملک کے 47ویں چیف جسٹس آف انڈیا ہوں گے۔ حکومت کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔موجودہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی17نومبر کو سبکدوش ہورہے ہیں۔ 18نومبر کو ایس اے بوبڈے نئے چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے آئندہ سی جے آئی کے لئے بوبڈے کی سفارش کی تھی۔ بوبڈے ایک بہترین تجربہ کار جسٹس ہیں۔

وہ سب سے زیادہ طویل چلنے والا او رملک کا اہم ترین مقدمہ ایودھیا کے کیس میں بھی بطور جج شامل ہیں۔ بوبڈے کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے۔ وہ ناگپور یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ بوبڈے کے والد و دادا بھی وکالت سے وابستہ رہ چکے ہیں۔بوبڈے نے اپنا کیریئر بمبئی ہائی کورٹ سے شروع کیا تھا۔ اس کے بعد وہ کئی اہم عہدوں پر بھی فائز ہوئے۔ بوبڈے سی جے آئی کا حلف لینے کے بعد 17ماہ تک یعنی 23اپریل 2021تک اس عظیم عہدہ پر فائز رہیں گے۔