اسلام آباد: صدر جمہوریہ عارف علوی نے اتوار کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایوان صدر میں منعقدہ باوقار تقریب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ملک کے 29ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف دلایا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، آرمی چیف عاصم منیر، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور دیگر معززین نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا گیا۔