نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے جمعہ کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے کہا کہ وہ جسٹس یشونت ورما کو فی الحال کوئی عدالتی کام نہ سونپیں۔ یہ پیشرفت جسٹس ورما کو الہ آباد ہائی کورٹ منتقل کرنے کی منظوری دینے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ ان کی رہائش گاہ پر آتشزدگی کے واقعے کے دوران ملی نقدی کی جانچ جاری ہے ۔
عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جسٹس ورما کو وہاں جج کا عہدہ سنبھالنے پر کوئی عدالتی کام نہ سونپیں۔