چینائی: صدر دروپدی مرمو نے چہارشنبہ کو جسٹس ایس ویدیا ناتھن کو مدراس ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا، جو 25 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔یہ نیا تقرر موجودہ قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس ٹی راجا کی سبکدوشی کے بعد کیا گیا ہے۔ نئے قائم مقام چیف جسٹس ویدیا ناتھن 17 اگست 1962 کو کوئمبٹور میں پیدا ہوئے اور مدراس لاء کالج (اب ڈاکٹر امبیڈکر گورنمنٹ لاء کالج ) سے بی ایل کرنے کے بعد 27 اگست 1986 کو مدراس ہائی کورٹ میں وکیل کے طور پر داخل ہوئے ۔انہیں 25 اکتوبر 2013 کو مدراس ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی اور 14 اپریل 2015 کو مستقل جج بن گئے۔