جسٹس پی وی سنجے کمار کا تلنگانہ سے پنجاب اور ہریانہ تبادلہ

   

حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے تلنگانہ ہائیکورٹ کے جسٹس پی وی سنجے کمار کو پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ کو تبادلہ کی سفارش کی ہے۔ اِس سفارش پر استقدامی اثر کے ساتھ عمل ہوگا۔ کالجیم کی قرارداد 28 اگسٹ کو منظور کی گئی اِس میں یہ سفارش کی گئی کہ جسٹس پی وی سنجے کمار کا تلنگانہ ہائیکورٹ سے تبادلہ کردیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ ہائیکورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن نے اِن کے مجوزہ تبادلہ پر تنقید کی ہے اور زور دے کر کہاکہ سینئر جج کا ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے تقرر عمل میں لایا جانا چاہئے۔ اگر مجوزہ تبادلہ کو مرکزی حکومت کی منظوری حاصل ہوتی ہے تو تلنگانہ ہائیکورٹ میں ججس کی تعداد گھٹ کر 13 ہوجائے گی ۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کے منظورہ ججس کی تعداد 24 ہے لیکن چیف جسٹس کے بشمول صرف 14 ججس کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ پی وی سنجے کمار کے تبادلہ کے بعد یہ تعداد گھٹ گئی ہے۔