نئی دہلی: جسٹس دھننجے یشونت چندر چوڑ بدھ کو ملک کے 50 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیں گے۔ صدر دروپدی مرمو انہیں صبح 10 بجے چیف جسٹس کے طور پر حلف دلائیں گے۔ عدلیہ کی تاریخ میں پہلی بار باپ بیٹا چیف جسٹس بنیں گے۔ ان کے والد جسٹس وائی وی چندر چوڑ بھی سات سال سے زیادہ عرصے تک سی جے آئی رہے جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کو محنتی جج کہا جاتا ہے۔ اپنی سالگرہ پر بھی چندرچوڑ نے کئی گھنٹے لگاتار کام کیا۔