لکھنؤ:جسٹس یشونت ورما جو دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ سے بے حساب نقدی ملنے کے بعد تنازعات کے گھرے میں ہیں نے ہفتہ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں جج کے طور پر حلف لیاجبکہ ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔روایتی حلف برداری کی تقریب کے برعکس جس میں سینئر جج، وکلاء اور دیگر معززین شرکت کرتے ہیں جسٹس ورما نے اپنے چیمبر میں ایک نجی تقریب میں حلف لیا۔ تاہم جب تک سپریم کورٹ نے ان کے خلاف انکوائری کا حکم نہیں دیا انہیں کوئی عدالتی کام نہیں سونپا جائے گا۔