معتبر اور حسا س سماج کی پہچان اس میں رہنے والے لوگوں سے ہوتی ہے۔ اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک طاقتو رجمہوریت میں حکومتوں کی ناکامیوں کے خلاف تمام شعبہ حیات سے مخالفت کی آواز اٹھتی ہے اور اچھے کاموں پر یہ لوگ حکومت کی ستائش بھی کرتے ہیں۔
مگر ادب ایک ایسا شعبہ ہے جس میں حمایت کے ساتھ مخالفت بھی مقبول ہوتی ہے۔اُردو اور ہندی کے زیادہ تر شاعر برسراقتدار سیاسی جماعتوں کی مخالفت میں شاعری کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نمائندگی کرتے ہیں اور جمہوریت میں اس طرح کی نمائندگی کے لئے پوری آزادی ہے۔
ہندی کے مشہور شاعر اکھیلیش دیوڈی بھی اسی طرح کی تنقیدی شاعری کے لئے مشہور ہیں ۔ اکھیلیش جہاں پر اپنے شاعری کے مقبول ہیں وہیں ان کا انداز تکلم بھی دیکھنے لائق ہے ۔
ان کا یہی اندازاکھیلیش کی مقبولیت کا سبب بنا ہوا ہے۔ان دنوں اکھیلیش دیوڈی کا یہ ویڈیو کافی وائیرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے منتری او رپردھامنتری( وزراء اوروزیراعظم) کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے اپنی اس کویتا میں مجرموں ‘ سزا یافتہ لوگوں کو وزیر بنانے اور پتنی کو شادی کرکے چھوڑنے والی شخصیت کو وزیراعظم بنائے جانے کو شامل کیاہے ۔ راست طور پر اکھیلیش کے نشانے پر وزیراعظم نریندر مودی ہیں جس کا اندازہ کویتا سننے کے بعد آپ کو اچھی طرح سے ہوجائے گا
۔پیش ہے ویڈیو ضروردیکھیں